شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ سنی لیون

بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے جانی جانے والی اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے لگا جیسے کوئی خواب سچ ثابت ہوگیا۔ سنی لیون فلم ’’رئیس‘‘ میں پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مدمقابل آئٹم سانگ میں جلوے بکھیریں گی جس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔ سنی لیون کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ناقابل یقین ہے بالکل اس طرح جیسے کوئی خواب سچ ثابت ہوتا ہے جو کہ میرے لیے فخر کا باعث ہے جب کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے سامنے شدیدگھبراہٹ کا شکاربھی رہی واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون فلم ’’رئیس‘‘ میں 1980 کی فلم ’’قربانی‘‘ کے شہرہ آفاق گیت ’’لیلیٰ او لیلیٰ‘‘ پر آئٹم سانگ کریں گی

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے