امریکی صدر نے پریانکا کو مدعو کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر برراک اوباما نے بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ اداکارہ بھارتی فلم نگری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم جمانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں جس کے بعد اب انہیں ہالی ووڈ میں ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو وائٹ ہاؤس میں کھانے کی دعوت پر مدعو کرلیا ہے جہاں ان کے ہمراہ ہالی ووڈ اداکاربریڈلی کارپر اور لوسی لیو سمیت صف اول کے اداکار شریک ہوں گے جب کہ اداکارہ نے وائٹ ہاؤس میں کھانے کی دعوت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس میں کھانے کی تقریب رواں ماہ کے اواخر میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈین جانسن کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘کی پہلی جھلک حیشام بن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے