10 ہزار پاکستانی مسلمان ایک ہی رات میں عیسائی ہوگئے، ایسا خوفناک دعویٰ منظر عام پر کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑادئیے

اسلام آباد : مغرب میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے اور آئے روز میڈیا اس کے متعلق خبریں شائع کرتا ہے۔ شاید اس صورتحال سے بدحواس ہو کر ایک ایسی رپورٹ بھی شائع کر دی گئی ہے کہ جو بے بنیاد ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مضحکہ خیز بھی ہے۔

یہ بھونڈی کوشش ویب سائٹ کرسچیئن وائس (christianvoice) پر دیکھنے میں آئی، جس میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی ایک عیسائی ریلی کے دوران 10 ہزار مسلمانوں نے ایک ہی رات میں اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرلی۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس اجتماع میں دو لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی جن میں سے ڈیڑھ لاکھ شفاءپاگئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں عیسائیوں کے لئے زندگی بہت مشکل ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود ہزاروں مسلمان تمام خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عیسائیت اختیار کررہے ہیں۔ اس ’کامیابی‘ کے لئے دعائیہ و شفائیہ اجتماعات، اور عیسائیت کی ترویج کرنے والے ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے کردار کو بھی خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن کی ریکوزیشن پرسینٹ کا اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن کی ریکوزیشن پرسینٹ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا ،ایجنڈے کے مطابق اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے