عامر خان نے سنی لیون کے ساتھ فلم سائن کرنے کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی:  بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے مشہور اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم سائن کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم سائن کی ہے۔ ایک انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے سنی لیون کے ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی ہے لیکن میں ان کے ساتھ فلم ضرور کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی مداح ہیں اور متعدد بار ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے