امیتابھ کو بھارتی صدر نامزد کیے جانے کا امکان

ممبئی: بھارتی ذرایع ابلاغ میں آج کل سپر اسٹارز کو آیندہ ملک کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں اسی تناظر میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

امیتابھ کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر پرناب مکرجی جو آیندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو ملک کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ 50 برس سے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور قومی متعدد قومی و بین الاقوامی ایوارڈذ بھی جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے