ویرات کوہلی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، بہترین پرفارمنس کے باوجود بھی سب سے بڑی خواہش پوری نہ ہو سکی

ممبئی: جب کبھی ویرات کوہلی اپنی سابقہ گرل فرینڈ انوشکا شرما کی حمایت میں آگے آئے اور سوشل میڈیا پر انوشکا کا مذاق اُڑانے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیا تو لاکھوں لوگوں کے دل میں یہ بات آئی کہ ویرات کوہلی کے موڈ سے لگتا ہے کہ انوشکا اور ویرات میں تعلقات کی بحالی ہو جائے گی ۔تاہم وہ سب جو ویرات اورانوشکاکو ایک بار پھر اکٹھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے صدمہ خیز خبر ہے ۔

 بالی ووڈ لائف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ساتھ اپنا قصہ تمام کر چکی ہیں اور حتیٰ کہ وہ ویرات کے ساتھ رومانس کی دوبارہ بحالی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہتی ۔ انوشکا اپنے بوائے فرینڈ کوہلی کو کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں اور اداکارہ کو پورا یقین ہو گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور وہ اگرپھر سے ’ایک ‘ہوئے تو بہت زیادہ امکانات ہیں کہ کوہلی پھر سے ان کا دل توڑ دے گا ۔

لگتا ہے کہ انوشکا’اچھے‘کے لئے آگے بڑھنے کو ترجیح دے رہی ہے اور اپنی تمام تر توانائی فلموں ، اپنے کیریئر اور پروفیشنل پر صرف کرنا چاہتی ہے ۔ انوشکا ایک مضبوط اعصاب کی مالکہ ہے جس کا ثبوت ایک یہ بھی ہے کہ انوشکا نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ سے علیحدگی کے بعد انہیں بھی دوسرا موقع نہیں دیا تھا ۔لہذا رنویر سے بریک اپ کی طرف کوہلی سے علیحدگی کے بعد بھی انوشکا بالکل ویسے ہی خوش ہے جیسے رنویر سے تعلقات ختم کرنے کے بعد تھی ۔انوشکا خوش ہے اور پھر سے ’سنگل‘ہے اور ویرات سے تعلقات کی بحالی کے کسی موڈ میں نہیں ۔ لہذا ہماری ویرات کوہلی کو نصیحت ہے کہ آپ بھی اپنی تمام تر توانائی کرکٹ پر خر چ کریں جس میں آپ ویسے بھی شاندار ہیں!

 

یہ بھی پڑھیں

لیستھ ملینگا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملینگا 26 جولائی کو اپنا آخری ون ڈے میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے