نسطور جن کواس کے اپنے دوست نے دھوکہ دیا اورمال لوٹ کر فراد ہوگیا

لاہور : بچوں کا دوست اور برائی کا دشمن عینک والا جن مالی مشکلات کا شکار ہوگیا، نسطور جن کو دوست نے ہی چونا لگادیا، ڈرامے کی ریکارڈنگ میں جمع پونجی لگ گئی، پی ٹی وی کا لیٹر جعلی نکلا۔نسطور جن کا کردار ادا کرنے والے شہزاد قیصر کے دوست ہی اس کے دشمن بن گئے، مقامی ڈائریکٹر ادریس عادل نے مبینہ طور پر پی ٹی وی کا جھوٹا لیٹر دکھا کر عینک والا جن پارٹ ٹو کی پروڈکشن کرائی، اسی دوران اس نے شہزاد قیصر سے خوب رقم بٹوری۔ڈرامے کی 25 قسطوں کی ریکارڈنگ کے بعد فراڈ کا تب علم ہوا جب پی ٹی وی نے اجازت نامے کو جعلی قرار دیکر ڈرامہ نشر کرنے سے انکار کردیا، شہزاد قیصر کو قرض اتارنے کیلئے اپنا گھر اور گاڑیاں بھی بیچنی پڑ گئیں۔قصور کے قریب زیر تعمیر گھر میں رہاش پر مجبور اداکار انصاف کیلئے پُرامید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اہلیہ کے الزامات کے بعد پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے