میری والدہ بھی شہید ہوئی، اچھی طرح جانتا ہوں شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے: بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی والدہ بھی اسی طرح ایک دھماکے میں شہید ہو ئی تھیں اس لئے انہیں پتہ ہے کہ شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹونے ایمرجنسی وارڈ میں زخمیوں کی عبادت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل صبح بھی زخمیوں سے ملنے آسکتے تھے لیکن انتہائی دکھی دل کیساتھ آج ہسپتال آئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں انکی جماعت زخمیوں اور شہداءکے اہل خانہ کیساتھ ہے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے