وزیر اعظم نواز شریف کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی ہے اور غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری فلم ”اے گرل ان دی ریور“ پرائس آف فار گیونس، اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد
ہوئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے شرمین عبید چنائے کو فلم کی پہلی نمائش کے لئے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

فلم کی نمائش کے موقع پر ملک بھر سے دانشوروں،ماہرین تعلیم اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پہلا آسکر ایوارڈ لانے والی شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایک بار پھر آسکرایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی، پاکستان میں غیرت کےنام پرقتل سےمتعلق ڈاکو مینٹری’’ گرل ان دا ریور‘‘ آسکر کی لائن میں لگ گئی۔

پر عزم فلم میکر کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والے جیل جائیگے تو ملک ترقی کرے گا

 شرمین نے کہا کہ پاکستان کا پھر آسکر میں جانا فخر کی بات ہے، تنقید کی پروا نہیں اپنے کام سے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

دو ہزار بارہ میں شرمین عبید نے ڈاکومنٹری ’دی سیونگ فیس‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا، وہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی
ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے