آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، لیونارڈو دی کیپریو کی فلم دی ریوننٹ بارہ نامزدگیاں لیکر سب سے آگے ہیں۔

ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر ایوراڈ کا میلہ اٹھائس فروری کو سجے گا، ایوارڈ ز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، بہترین فلموں میں بروکلین، میڈمیکس فیوری روڈ، دی مارشین، دی ریونینٹ، روم“ اور ”سپاٹ لائٹ“کو نامزد کیا گیا ۔

سال کے بہترین اداکار کی نامزدگیوں میں لیونارڈو ڈی کیپریو ،میٹ ڈیمون،ایڈی ریڈمین اور مائیکل فیس بینڈر شامل ہیں۔

بہترین اداکاروں کی فہرست میں کیٹ بلانشیٹ فلم کیرول، بری لارسن فلم روم، جینیفر لارنس کو فلم جوائے کے لیے چن لیا گیا ہے۔

انیمیٹد فلم کی کیٹیگری میں انسائیڈ آوٹ ،بوائے اینڈ دی ورلڈ ،شان دی شیپ نامزد کی گئیں، اس سال ڈرامہ سے بھرپور فلم دی ریوننٹ بارہ نامزد گیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے