حید ر آباد میں دفتر لے لیا ،آئندہ ہفتے افتتاح کریں گے :انیس قائم خانی

کراچی : سابق ضلع ناظم مصطفی کمال کی بے نام پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں دفتر لے لیا ،آئندہ ہفتے حید آباد جا کر دفتر کا افتتاح کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر گور نر سندھ ساتھ ہوتے تو وہ ہمارے درمیان ہوتے ۔
کمال ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ اندرون سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور کوئٹہ میں بھی اپنا پیغام پہنچائیں گے ،اس کام کے لیے حید ر آباد میں دفتر لے لیا ہے آئندہ ہفتے افتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سے گزشتہ ڈھائی سالوں سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے ،گورنر سندھ کی بہت عزت کرتے ہیں اگر وہ ساتھ ہوتے تو ہمارے درمیان ہوتے ۔انیس قائم خانی نے کہا کہ جب میڈ یا کو پریس کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وکٹ گرائیں گے تاہم جلد اور بھی وکٹیں گریں گی ،ہم وکٹیں بھی گرائیں گے اور مسائل پر بھی بات چیت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو جلسہ نہیں بلکہ پارٹی کا نام پیش کریں گے جبکہ جلسہ اپریل کے وسط میں ہو گا ۔انہوں نے سندھی بولنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اردو اور سندھی بولنے والوں میں نفرتیں ختم ہونی چاہیے ،یہ جماعت صرف اردو بولنے والوں کی نہیں بلکہ سندھی بولنے والوں کی بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے