رائے ونڈ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 18 افراد چل بسے

چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پلُ سے نیچے کھائی میں جاگری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مسافر بس کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی جس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ مسافروں میں بعض افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے