یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی شہزادہ جاں بحق

یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن جاں بحق ہوگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے منصوربن مقرن کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوارتھے۔ فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے شہزادہ منصور بن مقرن سعودی صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر اس وقت ملک بھر میں کرپشن کے خلاف مہم جاری ہے جس کے تحت متعدد سعودی شہزادوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ عرب تجزیہ نگاروں کے مطابق کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر محمد بن سلمان اپنے خلاف ہونے والی ممنہ بغاوت کا سر کچلنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے

کیون مک امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں قومی سلامتی کے چوتھے سربراہ تھے

واشنگٹن: امریکا کے قائم مقام قومی سلامتی کے سربراہ کیون مک الینن نے اپنی تعیناتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے