شردھا کپور کی فلم کی شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی

ممبئی: شردھا کپور کی نئی فلم ’ ساہو‘ کی کہانی خفیہ رکھنے کے لئے شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی لگادی گئی ہے۔ بالی ووڈ میں ’عاشقی 2‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ہدایت کاروں کی اولین پسند بن گئی ہیں، اس وقت بھی ایکشن سے بھر پور فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ بھارت میں مختلف جگہوں پر فلمائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ساہو‘‘ کی پروڈکشن ٹیم نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکی عملے اور اداکاروں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاہم شردھا کپور اور پرابھاس کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

ساہو کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وقت سے پہلے ہی فلم کی کہانی یا شوٹنگ کی جگہ کا لوگوں کو علم ہو کیوں کہ اس سے فلم دیکھنے کا مزہ نہیں رہتا۔ اس لئے فلم یونٹ سے منسلک ہر شخص پر شوٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، شوٹنگ کے لیے آنے والوں کے لئے خصوصی لاکرز بنائے گئے ہیں جہاں وہ  موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ساہو‘ میں شردھا کپور اور پرابھاس کے ہمراہ نیل نتن اور آرون وجے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر اکتوبر میں جاری کردیا گیا ہے جب کہ  فلم کو 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد ٹیم اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے