جنوبی وزیرستان، لینڈ مائنز دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی

وانا: جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائنز دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل تیارزہ کے علاقہ سورائی میں کھلونا بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شاہ زیب نامی بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو دیگر بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرا لاسلام خٹک نے لینڈمائنز دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ زخمی بچوں کے علاج کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئین کے تحت مشیران اور, معاونِ خصوصی کو, حکومتی امور کے, اختیارات, نہیں دیے, جاسکتے

آئین کے تحت مشیران اور معاونِ خصوصی کو حکومتی امور کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے

پشاور: جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے