پی ٹی آئی کا جلسہ بدتمیزیوں، بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے جلسوں میں تیزی سے دکھائی دے رہا ہے کہ وہ ایک با پھر 2014ء کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا آج کا جلسہ بدتمیزیوں، بدتہذیبی اور گالیوں کا شو تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے احتساب کمیشن کا تالا تو کھولا نہیں جاتا اور انہوں نے پورے ملک کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔ وہ کبھی کہتے ہیں کسی بریگیڈیئر نے کبھی کسی جنرل نے 2013 میں مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جتوایا تھا اور کبھی افواج پاکستان کو اور کبھی عدلیہ کو متنازعہ بناتے ہیں مگر عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو پتا نہیں کون سی فرسٹریشن اور دماغی خلل ہے کہ انہوں نے آج مریم نواز کے نعرے ”روک سکو تو روک لو“ کو اختیار کرنا شروع کیا ہے۔ عمران صاحب کے مطابق کارکردگی جھوٹ بولنا، تہمت لگانا، گالی دینا، بدتمیزی اور بدتہذیبی کرنا، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنا اور عورتوں کو ہراساں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آلودگی کے اعتبار سے پشاور پاکستان میں سب سے آگے ہے کیونکہ آپ نے چار سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ عمران صاحب پورے پاکستان میں سے خیبر پختونخوا میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں 74 فیصد تیزی آئی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے