نواز شریف مائنس ہوگئے، اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان

چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ نوازشریف آپ مائنس ون ہو گئے ہو کیوں کہ آپ کو سپریم کورٹ نے مائنس کر دیا ہے اور آپ کی سیاست کی قبر کُھد چکی ہے۔ خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باہر سے لوگ پڑھنے آتے تھے، یہاں کے تمام ادارے خطے کے بہترین ادارے تھے، میں نے ملک کو نیچے جاتے دیکھا ہے۔ دنیا ہماری ایئر لائن کو مانتی تھی اب پی آئی اے کا نیویارک روٹ بند کردیا گیا ہے، آج پاکستان تباہی کی طرف جا رہا ہے، مجرموں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، حکمرانوں نے باریاں لیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے سارا پاکستان جاگ چکا ہے، اور تبدیلی کے لیے تیار ہے، عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ ملک ایسے چلنے نہیں دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف مائنس ون ہو گئے ہیں کیوں کہ انہیں سپریم کورٹ نے مائنس کر دیا ہے، نواز شریف کی سیاست کی قبر کُھد چکی ہے، وہ آج کل اداروں پر حملے کر رہے ہیں اور کہتے ہیں سازش ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور اور بزدل وزیراعظم نہیں دیکھا، انہوں نے شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، وہ 94 ارب روپے ایم این ایز کو الیکشن جیتنے کے لئے دے رہے ہیں، ایک طرف ملک کو قرضوں میں ڈبویا جا رہا ہے، دوسری طرف ایم این ایز کو 94 ارب دیئے جا رہے ہیں اگر تم ان کو 50 ارب روپے اور بھی دے دو تب بھی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس وقت سارے ادارے اربوں روپے کا نقصان کر رہے ہیں، ان اداروں کے نقصان کی صورت میں عوام پر ٹیکسز لگتے ہیں جب کہ ہم اداروں میں بہترین لوگ اوپر لائیں گے، ہمیں اپنی گورننس ٹھیک کرنی ہے، کرپشن پر ہاتھ ڈالنا ہے اور میں 8 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

سائبر کرائم میں شہریوں کی شکایتوں پر سست روی سے کام کرنا کیوں مشکل ہورہا ہے

اسلام آباد: سینٹرز کے امور ڈپٹی ڈائریکٹر چلارتے ہیں، سی سی آر سیز ایک زون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے