خیبر پختونخوا حکومت کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی طرف سے صوبائی حقوق اور واجبات کی ادائیگی کے معاملہ پر مسلسل خاموشی کے بعد اگلے ہفتہ اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس کیلئے اپوز یشن کے ساتھ بھی رابطے کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت رواں ہفتہ وفاق کی طرف سے مثبت جواب کا انتظار کرے گی، مثبت جواب اور عملی اقدام نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتہ اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا، جس کی قیادت خود وزیراعلٰی پرویز خٹک کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ کابینہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی موجود ہونگے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس بار نتیجہ خیز دھرنا دیا جائے گا اور خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے۔ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتہ کی کسی تاریخ کا اعلان وزیراعلٰی اپوزیشن رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز نے, ہڑتال کرتے ہوئے, ایمرجنسی سروسز کے, سوا تمام, سروسز ,معطل کردیں

ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام سروسز معطل کردیں

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اور کرپشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے