گول مال اگین سال کی سب سے کامیاب فلم

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال اگین‘ نے بزنس کے اعتبار سے رواں سال کی سب سے بڑی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم سیریز ’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل نے پہلے ہی دن 30 کروڑ سے زائد اور جلد ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوکر خوب داد سمیٹی جب کہ فلم کو پہلے ہی سپر ہٹ قرار دیا جارہا تھا مگر اب ’گول مال اگین‘ نے رواں سال کی کامیاب فلم ’جڑواں ٹو‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں جگہ بنالی ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار رمیش بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے مجموعی کمائی کی 250 کروڑ سے زائد ہونے کی نوید سنائی۔ 100 کروڑ سے کم بجٹ پر بننے والی فلم  بھارت سمیت دنیا بھر سے 252 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی،جب کہ فلم نے بھارت میں  214 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ دوسری جانب فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہترین موضوع کے انتخاب کے لیے 7 سال انتظار کیا لیکن اس کا بہترین نتیجہ ملنے پر ہم بے حد خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دوسروں ,کی, مشکلات اور, مسائل سمجھنے کی حیرت انگیز, صلاحیت

دوسروں کی مشکلات اور مسائل سمجھنے کی حیرت انگیز صلاحیت

مکینک کی اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے