گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد

لاہور: ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے پر گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے ہییں۔ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے  پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گلوکار کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر ان کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا اور ان کے ذمے 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے جب کہ ایف بی آر نے گلوکار کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

نیویارک : پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر نے بین القوامی ایوراڈ اپنے نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے