نوازشریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کر دیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جب کہ ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں، ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔  عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے حصص منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ جب کہ کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کر دیے تھے، جب کہ مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی, اور حیدرآباد, کے لیے ترقیاتی, پیکجز کے اعلان, کا فیصلہ

کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکجز کے اعلان کا فیصلہ

اسلام آباد: بجٹ پر زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے