بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہریوں نے پولیو مہم بائیکاٹ کا اعلان کردیا

چارسدہ: چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے 25 دیہات نے بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بطور احتجاج اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ یونین کونسل رشکی اور پانج پاو کے عوام نے اس سلسلے میں پیر قلعہ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت وہ ہر ماہ ہزار روپے فی گھرانہ جمع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود واپدا حکام لوڈ شیڈنگ کرتے اور ان سے پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا علاقہ ترقیاتی منصوبوں سے بھی ہمیشہ محروم ہی رکھا گیا جس پر سب نے جرگہ میں متفقہ فیصلہ کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک پولیو کی ٹیموں کو علاقے میں کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب مظاہرین کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے