اسلحہ کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام، 2 گرفتار

کوہاٹ: پشاور پولیس نے بھاری اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے مختلف بور کے 5 ہزار سے زائد کارتوس اور 2 پستول برآمد ہوئے۔ پولیس نے گاڑی میں سوار 2 ملزمان خیال جان ولد حصار گل سکنہ باڑہ حال منظور آباد دوران پوراور مینا باز ولد وارث خان سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کارتوس پنجاب لے جانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان کارتوس باڑہ خیبرایجنسی سے پنجاب سمگل کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ہشت نگری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شعبہ امراض قلب, میں موجود, مشینیں خراب, ہوچکی ہیں

شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے