نوازشریف 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے، وزیراعظم

لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) توڑنے کی بات صرف افواہ ہے۔ لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات کی اور ا س کے لیے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی ہے، آج رات وطن واپس جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان جائیں گے اور 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور شہبازشریف کو صدرلانے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) توڑنے کی بات افواہ پر مبنی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کے صدر اور سربراہ ہیں، تمام معاملات ان کی مشاورت سے ہوں گے۔ جب کہ نوازشریف کا فیئر ٹرائل کا مطالبہ جائز ہے۔
واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں گزشتہ سماعت میں پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور عدالت نے انہیں 3 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے