وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیر خزانہ کے خلاف دائر کردہ اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے۔ اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم معزز جج محمد بشیر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
قبل ازیں دوران سماعت ملزم کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن چلے گئے ہیں۔ تاہم نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جانب سے جان بوجھ کر کیس کو التواء کا شکار کیا جا رہا ہے اور ان کا ایک ماہ پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے، کسی ملزم نے بیرون ملک جانا ہے تو پہلے عدالت سے اجازت لینی چاہیے۔
نیب مقدمے میں اسحاق ڈار پر کرپشن کی فرد جرم عائد ہو چکی ہے اور ان کی آج احتساب عدالت میں آٹھویں پیشی تھی جب کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ نیب ریفرنس کی گزشتہ سماعت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسد قیصر, نے سابق, صدر آصف علی زرداری اور خواجہ, سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر, جاری, کردیے

اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد: اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن اجلاس میں قائد حزب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے