الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے جس پر نواز لیگ کے اپنے آڈیٹرز نے اعتراضات کیے ہیں، تاثر ابھر رہا ہے کہ صرف تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاؤنٹس دیکھے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس بھی چیک کرائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے تمام سوالوں کے جوابات جمع کرا دیئے ہیں، 2010 سے2017 تک کےتمام فارن فنڈنگ کی فائلیں بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں بھی پارٹی فنڈنگ کیس میں جوابات جمع کرا دیے ہیں۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، ہم نے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عوام کو سیاسی جماعتوں کے فنڈز اور ان کی تفصیلات کا مکمل علم ہونا چاہیئے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے تاہم الیکشن کمیشن انصاف کرتا ہوا نظر آنا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز ابھی تک پوری کوشش کر رہی ہے کہ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ یہ کسی بھی فورم پر تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے تمام اثاثے عوام کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر, حفیظ شیخ اقتصادی, رابطہ کمیٹی اجلاس, کی صدارت, کریں گے

ڈاکٹر حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) کو طلب کر لیا گیا، وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے