پی ٹی آئی کا فاٹا اصلاحات پر تاخیر کیخلاف میدان میں آنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے فوری انضمام کے معاملہ پر وفاقی حکومت کی خاموشی کے بعد اس معاملہ پر بھرپور طریقے سے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نہ صرف سیاسی و پارلیمانی لڑائی لڑی جائے گی بلکہ عدالت عظمٰی کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعلٰی پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے حکمت عملی مرتب کریں گے جس کے بعد فاٹا کے انضمام کے معاملہ پر وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔ اس سلسلے میں انضمام کی حامی تمام قوتوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے 2018ء کے انتخابات سے قبل فاٹا کیلئے صوبائی اسمبلی میں نشستوں سمیت انضمام کے حوالہ سے مہم شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ فاٹا کے انضمام میں تاخیری حربے قبول نہیں، وفاقی حکومت کو فاٹا کے تمام مالیاتی امور خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملہ میں جلد بھرپور طریقے سے میدان میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے