مردان میں واپڈا سپرنٹنڈنٹ قتل

مردان : خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد نے محکمہ واپڈا کے سپرنٹنڈںٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس کے مطابق شموزئی کے علاقہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں مقتول کی شناخت عالم خان ساکن کاٹلنگ قاسمی سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول عالم خان کے بھائی قیصر خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی ملاکنڈ درگئی سب ڈویژن میں محکمہ واپڈا کا سپرنٹنڈنٹ تھا جو گذشتہ روز کام کے سلسلہ میں باہر گیا تھا جہاں نامعلوم ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی یا عداوت نہیں ہے۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے