میانوالی میں ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے میں کل کتنے لوگ شریک تھے؟ تفطیلات منظرعام پر

میانوالی( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز میانوالی میں جلسے کا انعقاد کیا جس کے شرکا ء سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا، عمران خان نے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ لیا، جلسہ گاہ پہنچنے پر عمران خان نے روایتی انداز میں دونوں ہاتھ بلند کیے اور استقبال پر شکریہ اداکیا، مقامی عہدیدار سٹیج پر موجود تھے جبکہ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے استقبالیہ پیش کیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جاتی رہی ۔
تحریک انصاف کے مطابق جلسے میں ایک لاکھ افراد شریک تھے ، مسلم لیگ کے مطابق 20 ہزار ، پیپلزپارٹی کے مطابق 15 ہزار ، پولیس کے مطابق 40 ہزار جبکہ مقامی اخبار کے مطابق بھی 40 ہزار افراد جلسے میں پہنچے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب, میں تیل کی, دوسری بڑی, دریافت, کا دعویٰ

پنجاب میں تیل کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ

پنجاب: پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجر خان کے غوری بلاک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے