لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی پروازپی کے 785 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے،وزیراعظم لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ لندن مسلم لیگ ن کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف صبح لندن ،وزیر خارجہ خواجہ آصف سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے اور اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے عمرہ کیااور سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ان کی بھی آج لندن روانگی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کب لاہور پہنچیں گے؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیو سینا نے نوجوت سنگھ سدھو کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا اور ان کے ایک رہنماءنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سدھو کو پاکستان جانے سے پہلے سرحدپر جان دینے والے بھارتی فوجیوں کے گھر جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے