افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی

کابل: افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ نیٹو کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگرمیں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ دشمن کے حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واقعے پر افسوس اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے رزولوٹ سپورٹ کمانڈر جنرل جان نیکولسن نے کہا کہ قیمتی جان کے نقصان پر بہت افسوس ہے

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے