سری لنکا پاکستان ٹی ٹوئنٹی، میچ آفیشلز قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

لاہور: سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلنے کیلیے 8 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کیلیے تیار ہے، سری لنکن ٹیم 8 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے پاکستان پہنچ گئی ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی اور ابو ظہبی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو پنجاب حکومت اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور قومی کرکٹرز کو ون ڈے سیریز جیتنے پر پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 1 بج کر 52 منٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جب کہ سری لنکن ٹیم 2 بج کر 15 منٹ پر ابو ظہبی سے لاہور پہنچی تاہم ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار کے ساتھ بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے