بہاولپور: چہلم امام حسینؑ کے جلوس میں بم دھماکہ کرنیوالے دہشتگردوں کو سزا سنا دی گئی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کے ماتمی جلوس میں بم دھماکا کرنے کے ملزمان کو 5 سال بعد سزا سنا دی۔ واقعہ  میں  ملوث 5 دہشتگردوں کو 33-33 بار سزائے موت جبکہ ایک نو عمر دہشت گرد کو 33 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دہشتگردوں نے سال 2012ء میں امام بارگاہ دربار حسین(ع) سے نکالے جانیوالے ماتمی جلوس میں بم دھماکہ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت بہاولپور کے جج ملک بشیر احمد نے دہشتگردوں شکیل احمد، بشیر احمد، محمد عثمان، سلطان شہاب الدین اور ماسٹر نواز کو جرم ثابت ہونے پر 33-33 بار سزائے موت جبکہ اس درج مقدمہ کے نوعمر دہشت گرد واجد رشید کو 33 بار عمر قید کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ اس درج مقدمہ کا ایک دہشتگرد ماسٹر نواز دوران سماعت انتقال کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے مسلم لیگ نواز پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے