ٹیم کو بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، سرفراز احمد

ابوظہبی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کو بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ مشکل ہوتی ہے اور ہمیں بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاہم یہ بہت اچھی بات ہے کہ نوجوان کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔
قومی کپتان نے بالخصوص شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب نے اننگزمیں ملین ڈالر کا شاٹ کھیلا جبکہ لڑکوں نے فیلڈنگ کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان سرفرازاحمد نے لاہورآنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف ملا

برمنگھم: نیوزی لینڈ نے اسکور بورڈ پر کا 237 مجموعہ سجادیا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے