زہریلی لسی نے 13 افراد کو موت کی نیند سلادیا

مظفر گڑھ:   علی پور میں زہریلا مشروب پینے سے متاثرہ مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔  مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں ایک ہی خاندان نے زہریلا مشروب پی لیا تھا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا، جہاں 11 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم آج مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے کچھ افراد اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

لاہور: میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے