بلبلِ وزیرستان کو گومل یونیورسٹی کی تیز رفتار بس نے کچل ڈالا

ڈی آئی خان: بلبل وزیرستان سنگر سید عالم محسود گومل یونیورسٹی کی ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کی بسیں جس تیز رفتاری سے جا رہی ہوتی ہیں وہ ہر وقت خطرے کا باعث ہیں۔ اور انہی میں سے ایک بس سید عالم محسود کی موت کا باعث بنی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سید عالم محسود کی جان لینے والی بس کا ڈرائیور شیرزمان انتہائی بد تمیز اور تیز رفتاری کے لئے مشہور ہے اور اسی تیزی نے آج پوری قوم کو ایک اثاثے سے محروم کیا۔ تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے