جادو کی جھپی، سنجو بابا مشکل میں

ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی فلم ’منا بھائی‘ میں جادو کی جھپی ان کی پہچان بن چکی ہے لیکن اب اسی کی وجہ سے سنجو بابا مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی اداکار سنجے دت اپنے فلمی کیریئر کے شروعات سے ہی مشکلات اور تنازعات کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ سال وہ اپنی سزا مکمل کر کے جیل سے باہر آئے تاہم اس کے باوجود بھی انہیں کئی دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اب وہ اپنی ایک عادت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پرانہیں 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔ سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ وہ مایاوتی کو جادو کی جھپی دینا چاہیں گے جس کے خلاف مایاوتی کے چاہنے والے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے