مفتی عبدالقوی کا جھوٹ پولی گرافک ٹسٹ نے پکڑ لیا، بیان غلط ثابت

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے، جس کے مطابق وہ جھوٹ بول رہے ہیں، نجی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کیس میں کروائے گئے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے، جس کے مطابق ان کے بیانات میں تضاد ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیانات اور ٹیسٹ میں 95 فیصد باتیں متضاد ہیں اور وہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور کے داخلی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع لیبارٹری لایا گیا تھا جہاں ان کا 6گھنٹے تک پولی گرافک ٹیسٹ جاری رہا، جس کے بعد پولیس اہلکار انہیں ملتان واپس لے گئے تھے۔ اس سے قبل مفتی عبدالقوی کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوتے ہوئے ملتان ہائی وے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہیپاٹائٹئس, پروگرام, کے تحت حالیہ, سروے کی, رپورٹ سامنے ,آگئی

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے