انکل سام نے انڈیا کو خطے کا لیڈر قرار دیدیا

نیودہلی: امریکی وزیر خارجہ کے عزائم بھارت پہنچتے ہی بدل گئے اور پاکستان پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات لگا دیے۔ امریکی ہلہ شیری پر بھارتی وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھارتی ہم منصب سے نئی دلی میں ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں دونوں ملک پاکستان کے خلاف یک زبان ہوگئے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات میں دوٹوک موقف اپنایا اور انہیں امریکہ کی توقعات سے آگاہ کیا ۔ ’امریکہ پاکستان کے ساتھ مثبت طریقے سے کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ایسا کرنا پاکستان کیلئے لمبے عرصے تک فائدہ مند ہوگا‘۔ اس موقع پر وہ کشمیر سمیت بھارتی ظلم کی چکی میں پسنے والے تمام لوگوں کو بھول کر پاکستان پر الزامات لگانے میں مصروف نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہشتگرد گروپوں کی پناہ گاہیں جو حکومت کے استحکام کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خطے کا لیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکہ فطری اتحادی ہیں جو دہشتگردی کے خلاف شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت امریکہ کی افغان پالیسی کا اہم ترین حصہ ہے، اور امریکہ بھارت کو خطے کا لیڈر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حیدرآباد: وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکار کی خودکشی

حیدرآباد: وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکار کی خودکشی

حیدرآباد: بھارت کی ریاست تلنگانا کے وزیر اعلیٰ کے گھر تعینات پولیس اہلکار نے خودکشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے