سرحدی ضابطوں کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں دوبارہ طلبی

اسلام آباد:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اور ان سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے، اس لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے