حیدرآباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق

حیدر آباد: حالی روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاش سول اسپتال اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد ایم کیو ایم کے سابق جوائنٹ انچارج بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مساجد, و گلی, محلوں میں, میلاد و ذکر و نعت کی محافل

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل

کراچی: رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے