افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع واغیز میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال متنقل کردیا گیا۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
دوسری جانب افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل پر دو راکٹ بھی داغے گئے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے