مودی نے کشمیر سے متعلق اپنے جارحانہ اپروچ کی ہار تسلیم کرلی ہے، پی چدمبرم

نیودہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پہل کرکے مودی حکومت نے کشمیر سے متعلق اپنے جارحانہ اپروچ کی ہار تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر حکومت نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ جموں و کشمیر میں طاقت کا اپروچ ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سب کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے مذاکرات کار کی نامزدگی اُن قوتوں اور حلقوں کی کامیابی ہے جو ہمیشہ سے جموں و کشمیر کو سیاسی پہل سے حل کرنے کے طرفدار رہے ہیں۔ پی چدمبرم نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اب بھاجپا حکومت اسی پُرامن اپروچ پر کاربند رہ کر کشمیر مسئلے کو پُرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آرسینل نہر. پر نصب کیے جانے, والے یہ ہاتھ مجسمہ, سازی کی, انوکھی جہت

آرسینل نہر پر نصب کیے جانے والے یہ ہاتھ مجسمہ سازی کی انوکھی جہت

روم: وینس کی آرسینل نہر پر نصب کیے جانے والے یہ ہاتھ مجسمہ سازی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے