ادتیا پنچولی کو بھتے کی کال موصول

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ادتیا پنچولی کو بھتے کی کال موصول ہوئی ہے جس میں بھتہ خوروں نے ان سے 25 لاکھ روپے طلب کیے ہیں۔ بالی ووڈ میں انڈرورلڈ ڈان کے کرداروں پر فلمیں تو بنتی ہی ہیں لیکن کئی بار نامور ہدایت کاروں اور اداکاروں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی طلب کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں دھمکایا بھی جاتا ہے کہ ان کی شرائط نہ ماننے کی صورت میں انہیں جانی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے اور اب ایسا ہی کچھ بالی ووڈ ادکار ادتیا پنچولی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ادتیا پنچولی ابھی کنگنا رناوت کے مسئلے سے نکلے نہیں تھے کہ انہیں ایک اور پریشانی نے گھیر لیا، حال ہی میں انہیں ایک فون موصول ہوا جس میں بھتہ خوروں کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی رقم طلب کی گئی اور اس حوالے سے انہیں متعدد بار فون کالز کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات لکھ کر فراہم کردی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کنگنا رناوت نے ادتیا پنچولی پر جنسی تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار نے کنگنا کو پاگل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نانا پاٹیکر کو جنسی ہراساں کیس میں کلین چٹ مل گئی

نانا پاٹیکر کے خلاف اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے دائر کروایا گیا جنسی طور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے