لائن آف کنٹرول کمل کوٹ اوڑی سیکٹر میں گولہ باری جاری

کشمیر:  لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر میں اتوار کو پاک و پاکستان افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے اوڑی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری کا آغاز کیا گیا اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ انہوں نے بتایا ’’فوجی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ البتہ کوئی نقصان نہیں ہوا‘‘۔ اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقہ میں ہفتہ کے روز پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک آرمی پورٹر ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے