مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

کشمیر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کر دیا۔ سری نگر میں بھارتی فوج کے مظالم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے