عامر خان نے کئی اداکاروں کی حقیقی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے ذریعے کئی اداکاروں کی حقیقی زندگی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں عامر خان کا کوئی متبادل نہیں کیوں کہ وہ کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ کچھ نیا کرکے مداحوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں جب کہ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں ایک بار پھر سے منفرد کردار کے ذریعے انہوں نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اب اس حوالے سے انہوں نے ایک نیا انکشاف کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے حالیہ انٹریو میں انکشاف کیا کہ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا اس میں کئی اداکاروں کی حقیقی زندگی کی عادات کو نقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انیل کپور کی عادت ہے وہ کال پر ایک دفعہ ’بائے‘ نہیں کہتے بلکہ جب میں انہیں کہتا ہوں کہ ’اوکے انیل پھر بات ہوگی بائے‘ تو اس کے جواب میں وہ کئی بار بائے بائے کہتے ہیں۔
بالی ووڈ میں جیتوجی کے نام سے مشہور نامور اداکار جتندر کمار کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ جب ان سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ فلمساز کے ساتھ بیٹھے تھے جہاں انہیں ایک کردار کی پیشکش ہوئی جس کی انہوں نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ’’بیک اپ انڈیا‘‘ جو مجھے بہت اچھا لگا اس لیے میں نے ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں اس عادت کو شامل کیا ہے۔
واضح رہے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ دیوالی پر ریلیز ہوئی تھی جو اب تک مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔

یہ بظاہر تو ایک اشتہار کی ویڈیو ہے لیکن اس میں انوشکا اور ویرات کے ایک دوسرے کے جذبات کھل کر سامنے آئے ہیں، اس ویڈیو کے ذریعے دونوں نے اپنے دل کی بات ساری دنیا کے سامنے کہہ دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اشتہار میں ایک دوسرے سے شادی کے عہدو پیمان کرنے والے دونوں اسٹارز کب حقیقت میں شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے