کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:  شہر قائد کے علاقے کھوکھراپار میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول اہلکار بلال شریف قائدآباد کا رہائشی اور سعود آباد تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو منشیات فروش شہزاد کے ساتھیوں نے نشانہ بنایا۔ کراچی کا ضلع کورنگی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ 2 روز قبل ضلع کورنگی میں لوٹ مار کے 5 واقعات میں 4 افراد زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے