مستونگ میں دستی بم حملے میں 15 افراد زخمی

بلوچستان: مستونگ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جو مارکیٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ دھماکے سے 4 دکانوں اور 2 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم پولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے