پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ اُڑا دی، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کے بھائی سابق رکن پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف میں شمولیت پر انکے ماموں اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیر خوراک اور پی ٹی آئی کے موجودہ رہنما چوہدری نذر محمد گوندل نے کہا کہ جونیئر چن کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ضلع منڈی بہائوالدین میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی، وہ اور وسیم افضل چن ملکر قومی اور صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمانی, نظام میں بہت, سمجھوتے کرنا, پڑتے ہیں

پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں

اسلام آباد: مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے